عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والی جماعتوں کو انتخابات میں شکست ہو گی: ظہور احمد وٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی این اے 128 کے امیدوار میاں ظہور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ابقہ لیگی نمائندوں نے شہر کو کھنڈر بنا ڈالا، عوام کسی نام نہاد خادم اعلیٰ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ 11 مئی کو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والی جماعتوں کو شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔