عدلیہ مشرف کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر کیوں ڈال رہی ہے: اعتزاز احسن

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم نے جج بحال اور آزاد کئے اسے قید اور نا اہلی کی سزا ملی،اب مشرف کی وفاقی حکومت پر ذمہ داری کیوں ڈالی جارہی ہے؟ پرویز مشرف عدالتوں کا امتحان ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کوئی ادارہ یا عدالت11مئی کا الیکشن نہیں روک سکتی؟ دہشت گردی کے واقعات انتخابی مہم پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔