ضابطہ اخلاق کے نام پر انتخابی امیدواروں کو جکڑنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے: علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مر کزی جمعےت اہلحدےث کے مر کزی سےنئر نائب صدر علامہ زبےر احمد ظہےر نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نام پر انتخابی امیدواروں کو جکڑنا بنیادی انسانی حقوق اور انتخابی سیاست کے خلاف ہے‘ ملک میں شفاف اور بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں خون خرابہ ہوگا۔ وہ گزشتہ روز فردوس مارکیٹ میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پرووٹ مانگنے کی پابندی کے بعد اب مسلک اور برادری کے نام پر ووٹ مانگنے پر پابند ی لگنے سے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے انتخابی امیدواروں کو جکڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔ جو قوتیں انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں وہ ملک و قوم کی دشمن ہیں ۔