صدرزرداری کے دلیرانہ فیصلے قومی مفادات کے مطابق ہیں:تنویراشرف کائرہ

صدرزرداری کے دلیرانہ فیصلے قومی مفادات کے مطابق ہیں:تنویراشرف کائرہ

لاہور (خبر نگار)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خاں نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے دلیرانہ اور قومی مفادات سے ہم آہنگ فیصلوں نے ہمارے خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں سے ہم آہنگ کر دیا۔ صدر زرداری نے عالمی پریشر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ کیا۔ گوادر پورٹ آپریشن کی ذمہ داری چین کے سپرد کرنے کا فیصلہ دوررس نتائج کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے انشااللہ 11 مئی کو مفاد پرستوں کو ہمیشہ کے لئے گھر بھجوادےں گے۔