شریف برادران اپنی پاکدامنی کا ناٹک بند کریں: راجہ ریاض

لاہور (خبر نگار) سابق قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ شریف خاندان حدیبیہ پیپر ملز کے مقدمہ میں تین ارب 48کروڑ روپے کے نادہندہ ہے ۔ جس کی اسحاق ڈار نے اپنے عدالتی اقبالی بیان میں توثیق کی انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ شریف برادران اپنی پاکدامنی کا ناٹک بند کریں۔ شریف برادران لندن کے مہنگے ترین علاقے پارک لین میں کروڑوں پاﺅنڈ مالیت کے رہاشی فلیٹس کے مالک ہیں۔ شہباز شریف نے جمہوری اداروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔