حافظ آباد : ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مظاہرہ‘ ریلی

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا علامتی جنازہ نکالا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن کے بائیکاٹ اور پارٹی قائدین کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا۔ کارکن احتجاجاً پانی والی ٹینکی پر چڑھ گئے ۔