این اے 126 لاہور کے آزاد امیدوار راجہ جلیل کے لیاقت بلوچ کے حق میں دستبردار

لاہور (خصوصی رپورٹر) این اے 126لاہور سے ایم این اے کے آزاد میدوار راجہ جلیل نے لیاقت بلوچ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں راجہ جلیل نے اپنے اتھیوں کے ہمراہ لیاقت بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں لیاقت بلوچ کو اپنے سے بہتر امیدوار سمجھتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں۔