انتخابات کے نتائج عوام دشمنوں کی سیاست سے چھٹی کرا دینگے:عزیزالرحمان جن

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن اور طارق گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی اور نظریاتی جماعت ہے جو بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی جماعت اور قیادت سے والہانہ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی ہے۔