الیکشن میں تعطل ملکی سالمیت کےلئے نقصان دہ ثابت ہو گا:علامہ ناصر عباس جعفری

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) الیکشن کا منصفانہ و شفاف انعقاد پاکستان کی بقا کا ضامن ہوگا۔ الیکشن میں تعطل وطن عزیز کی سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ایسی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہیں جو اعلانیہ دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔