الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ آئی جی کو پیش

لاہور (نامہ نگار) الیکشن 2013ءکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولےس کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں سنٹرل پولیس آفس میں قائم کئے گئے سپیشل سیل کے انچارج اے آئی جی آپرےشنز پنجاب علی ناصر رضوی نے16اپرےل سے 17اپرےل تک کی دوسری رپورٹ گذشہ روز آئی جی پنجاب کو پےش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے مطابق ضلع پنجاب کے 10اضلاع چنےوٹ، ننکانہ، شےخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، بھکر، منڈی بہاﺅالدےن اور اوکاڑہ مےںہوائی فائرنگ کا صرف اےک واقع ضلع اوکاڑہ مےں رپورٹ ہوا جبکہ ان اضلاع مےں اسلحے کی نمائش کے11واقعات رپورٹ ہوئے جن مےں چنےوٹ مےں 2، گوجرانوالہ 2، نارووال 2، گجرات 2، حافظ آباد 1 اور منڈی بہاﺅالدےن مےں اسلحے کی نمائش کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان اضلاع مےں غےر قانونی اسلحہ رکھنے کے کل 18واقعات رپورٹ ہوئے۔