الیکشن حق وباطل کا معرکہ ہے، پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی:آغا شوکت

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی اندرون شہر کے رہنما آغا شوکت نے کہا 11 مئی کا الیکشن حق و باطل کا معرکہ ہے پیپلز پارٹی اس میں کامیاب ہو کر نئے جذبے سے عوامی خدمت کا سفر شروع کر ے گی۔ تخت لاہور کی اصل وارث پیپلز پارٹی ہے جمہوریت کی حفاظت ہماری قیادت ہی کر سکتی ہے۔