دینی جماعتوں کا اتحاد عظیم انقلاب کا پیش خیمہ ہے: مولانا عطاءاﷲ بخاری
خانےوال(نمائندہ خصوصی )مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت مسلم ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اتحاد امت کوترجیح دی جمعیت علماءاسلام نے خلاف شریعت قانون سازی کاراستہ روکا ایم ایم اے کی بحالی امید کی ایک کرن ہے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کچھ لوگوں کے مقدر میں تنہائی اور ذلت ہے ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے متحدہ مجلس عمل کے ٹوٹنے پر خوشیاں منانے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے دینی جماعتوں کا اتحاد عظیم انقلاب کا پیش خیمہ ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام ف کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاءاللہ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جولوگ ایم ایم اے کو خود چھوڑ گئے تھے وہ اب بھی شامل نہیں ہیں تاہم متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام بڑی اور اہم جماعتیں آج بھی اسی پلیٹ فارم پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں متحدہ مجلس عمل کے قیام سے مستقبل کا نقشہ واضح ہوگیا اور دینی کارکنوں کی دیرینہ آرزو پوری ہوگئی دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔