یو سی بدھلہ سنت اور کھگے والا سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان آج ملتان کے جلسہ میں شریک ہوں گے: خالداسلام و دیگر
بدھلہ سنت(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے آج ملتان میں ہونے والے جلسہ کےلئے یونین کونسل بدھلہ سنت اور یونین کونسل کھگے والا سے عہدیدار اور کارکن ریلیوں کی شکل میں روانہ ہوں گے ، یونین کونسل بدھلہ سنت سے چودھری خالد اسلام، رانا جمیل،ریاض پڑھیار کونسلر، اعجاز پڑھیار،وسیم اعوان،چودھری اقبال گجر کی قیادت میں پل ڈنڈے والا سے ریلی روانہ ہو گی، یوسی کگھے والا کے چیئرمین ملک نورزمان مہے اور وائس چیئرمین حاجی حبیب اللہ گجر کی قیادت میں گاڑیوں کا قافلہ بستی لیلی پور سے روانہ ہوگا۔