ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے عمران خان کی جانب سے میڈیا اور وکلا کو رقوم دینے کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کا اس حوالے سے بیان گمراہ کن ہے۔ عمران خان کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو وہ منظرعام پر لائیں۔ وکلاءاور متعلقہ صحافیوں نے بھی عمران خان کے اس الزام کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار نے عمران کے الزامات کیخلاف کل ہڑتال اور علامتی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
الزام تراشی کا کلچر اس قدر فروغ پا چکا ہے کہ کوئی بھی انسان اپنے گھر سے اٹھ کر محض ذاتی تعصب کی بنا پر میڈیا کے سامنے ایک پل میں دوسرے کی عزت خاک میں ملا دیتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے میڈیا پر آکر پورے الیکشن کو دھاندلی کی پیداوار قرار دے دیا۔ جبکہ ثبوت مانگے گئے تو موصوف نے کہا کہ میرے پاس ثبوت نہیں ہیں اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وکلاءاور میڈیا پر بغیر ثبوت کے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی آئی بی نے ان میں پیسے تقسیم کئے ہیں۔ اس وقت جو میڈیا گروپ اور وکلاءعمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وہ تو انکی نظر میںپارسا ہیں اور جو حقیقت حال بیان کریں‘ وہ بکے ہوئے ہیں۔ عمران خان کو محض تعصب کی بنا پر بغیر ثبوت کے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہئے۔ ڈی جی آئی بی نے بھی عمران خان کے الزام کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت چوہان نے بھی گذشتہ روز حلفاً کہا کہ میں نے کسی سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا۔ وکلاءاس الزام تراشی پر کل عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ بغیر ثبوت کے الزام تراشی کا کلچر ختم ہونا چاہئے۔ عمران خان کے پاس اگر ثبوت ہیں تو میڈیا کے سامنے پیش کریں۔ اس سلسلہ میں ہتک عزت کے قانون کو موثر بنایا جائے۔ اگر کوئی کسی پر بغیر ثبوت کے الزام عائد کرتا ہے تو اسے اسکی سزا ملنی چاہئے۔ ہرجانے کے نوٹس پر فی الفور کارروائی کا قانون بنایا جائے۔ تاکہ مستقبل میں کوئی کسی پر بغیر ثبوت الزام تراشی نہ کر سکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38