سحر و افطار میں بھی لوڈشیڈنگ۔ کراچی سمیت سندھ میں بڑا بریک ڈاؤن۔ وزیراعلیٰ سندھ کا خواجہ آصف کو احتجاجی خط۔
رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات ‘ سحر‘ افطار اور تراویح کے وقت بجلی کی مسلسل فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے پانی کی قلت نے صورتحال میں مزید ابتری پیدا کر دی ہے۔ اس کے ساتھ کئی علاقوں سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی قلت کی شکایات سے عوام کا صبر جواب دیتا جا رہا ہے۔ سندھ میں بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف پر صوبے کو بجلی کی فراہمی میں زیادتی کرنے کا الزام لگا کر احتجاجی مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔ان حالات میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے حالات بہتر ہونے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کے حکومتی اعلانات پر عوام کو اعتبار نہیں آ رہا۔ خیبر پی کے میں مشتعل افراد نے کئی مقامات پر گرڈ سٹیشنوں کا گھیراؤ کر کے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کی ہے۔ اگر حکومت نے لوڈشیڈنگ میں بہتری کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو کے پی کے اور گوجرانوالہ کی طرح دیگر شہروں میں بھی شدید عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ اسلئے بہتر یہی ہے کہ حکومت اپنے وعدے کیمطابق لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے تاکہ عوام اور روزہ داروں کو ریلیف مل سکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38