حامد کاظمی باعزت بری ہوئے‘ افتخار چودھری سیاسی جج تھے۔ للکار کر کہتا ہوں شرم کرو۔ زرداری۔ میاں صاحب کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا۔ الیکشن آج ہوں یا کل تیار ہیں۔ اس بار پورا پنجاب لیں گے۔آصف زرداری کا ملتان میں خطاب۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ملتان میں سابق وزیر حامد سعید کاظمی سے ملاقات کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو سیاسی جج قرار دیا اور کہا کہ وہ صدر بننا چاہتے تھے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے عدلیہ پر بھی نشترزنی کی کہ میاں صاحب کےخلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا۔ اس طرح انہوں نے عدالتی نظام پر اپنی بے اعتمادی کا بھی اظہار کیا ہے۔ بقول انکے کہ وہ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ اس بار پورا پنجاب لیںگے۔ یہ اچھی بات ہے۔ بطور سیاستدان ان کو‘ انکی پارٹی کو پورے پاکستان میںالیکشن لڑنے کا حق ہے۔ پی پی پہلے بھی پنجاب سے الیکشن لڑتی رہی ہے۔ 2013ءمیں الیکشن کا نتیجہ خود پی پی پی حکومت کی بیڈ گورننس اور کرپشن کی زبان زد عام داستانوں کی وجہ سے اسکے حق میں نہیںآیا۔ اب اگر زرداری صاحب پورے پنجاب کی بات کر رہے ہیں تو اس کیلئے انہیں عوام سے ٹوٹا رابطہ بحال کرنا ہوگا۔ پورے پنجاب میں پارٹی کو فعال کرنا ہوگا۔ عوام کو بتانا ہوگا کہ وہ ان کےلئے کیا چاہتے ہیں۔ انہیں کھل کر میدان میں آنا ہوگا۔ آخری فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے جو عوام کو مطمئن کرےگا‘ وہی بازی جیتے گا۔ اب محض زبانی جمع خرچ سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38