وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں زرعی کمشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ صوبے میں پہلی بار ایسے چھوٹے کسانوں کو بھی بلا سود قرضے ملیں گے جو زمین کے مالک نہیں ہیں۔ ان کے بقول زرعی کمشن ایک خودمختار ادارہ ہو گا جس کا اپنا سیکرٹریٹ ہو گا۔ کمشن میں تمام سٹیک ہولڈرز کی بھرپور نمائندگی ہو گی او رکسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے ماضی میں بھی کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس کی طرف سے کسانوں کو اربوں روپے کا پیکج دیا گیا۔ زرعی کمشن کا قیام بجا طور پر زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمشن کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اور زرعی پالیسی کی تیاری کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی سربراہی میں کمشن قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کمشن کے فیصلوں کی مانیٹرنگ ضروری ہے۔ تاکہ کمشن کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے اور اربوں روپے کے پیکج کا ضیاع نہ ہو، اس کے ساتھ زراعت کو لاحق خطرات، بیماریوں کی پیش بندی اور ان کے سدباب کے بروقت اقدامات کئے جائیں اور جعلی زرعی ادویات کی روک تھام ہو اور اجناس کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38