امریکی صدر باراک اوباما نے 9/11 کے متاثرین کا سعودی عرب پر مقدمے سے متعلق بل ویٹو کر دیا۔ بل امریکی کانگریس اور سینٹ کی منظوری کے بعد صدر کو دستخطوں کیلئے بھجوایا گیا تھا۔ 9/11 کی پندرھویں برسی کے عین موقع پر سامنے والے اس بل کے تحت سانحے کے متاثرہ امریکی شہری امریکی عدالتوں میں سعودی عرب کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتے تھے کہ سانحے میں سعودی باشندے ملوث تھے۔ پندرہ سال پہلے 11 ستمبر 2001ء کو 9/11 کے سانحہ میں نیو یارک پنسلوانیا اور واشنگٹن میں تین ہزار امریکی شہری مارے گئے تھے۔صدر باراک اوباما نے اس بل کو ویٹو کرتے ہوئے اسے بجا طور پر دوسرے ملکوں کی خود مختاری اور تحفظ میں مداخلت کے مترادف قرار دیااور باور کرایا کہ یہ بل امریکہ کے قومی مفاد کے خلاف اور نقصان دہ ہے۔ اس سے بیرون ملک امریکی اہلکاروں پر مقدمات کی راہ ہموار ہو گی اور یہ بل انسداد دہشت گردی اور دیگر معاملات پر امریکہ کے ساتھ جاری اتحادیوں کے تعاون کو محدود کر دے گا جس سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پر مداخلت کے عزائم میں بھی کمی واقع ہوگی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024