سکیورٹی اہم ترین، ضلعی عدلیہ میں فرنیچر انفراسٹرکچر کی حالت ٹھیک نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ضلعی عدلیہ میں ججز وکلاء اور سائلین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنی ہے، جسٹس منصور کا پنجاب حکومت کی کمیٹی سے خطاب۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں کی ابتر صورتحال اور وہاں سکیورٹی کی ناقص صورتحال کو بہتر بنانے اور عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ کیمرے نصب کرنے اور وہاں کنٹرول رومز قائمز کرنے پر زور دیا ہے۔ اس وقت ضلعی عدالتوں میں فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے سائلین وکلاء اور عدالتی اہلکاروں کو سکیورٹی کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے جہاں مقدمات التواء کا شکار ہوتے ہیں وہیں کسی ناگہانی سانحہ کا خدشہ بھی لگا رہتا ہے۔ حکومت پنجاب ضلعی عدلیہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور سکیورٹی کے کڑے نظام کے قیام میں مزید کوتاہی نہ کرے اور چیف جسٹس کے تقاضے کے مطابق ضلعی عدالتوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔ دہشت گردوں کی طرف سے دیگر صوبوں میں جس طرح عدالتوں اور وکلاء کو نشانہ بنایا گیا ہے اس کی روشنی میں پنجاب میں کسی سانحہ سے بچنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فوری اقدامات کرے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024