سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس اقبال حمیدالرحمن نے صدر پاکستان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا۔ ان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری وقاص ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث رہے ہیں۔مسٹر جسٹس اقبال حمیدالرحمن اچھی شہرت کے حامل جج کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنے والد جسٹس حمودالرحمن کی طرح اصولوں کی پاسداری کرنے کی بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کا شمار ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشرف کی آمریت کے سامنے پامردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ اب ان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور حلف سے پاسداری نہ کرنے کا الزام لگا ہے تو انہوں نے اس الزام کی شفاف تحقیقات کیلئے اپنے منصب سے الگ ہونا مناسب سمجھا جو ایک اچھی مثال ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38