چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان دراصل خوشحال پا کستان ہے، پاک فوج خوشحال بلوچستان منصوبے کی کا میا بی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کریگی، خوشحال بلوچستان منصوبہ سماجی و اقتصادی لحاظ سے اہم منصوبہ ہے جس سے اقتصادی اور سما جی پہلوئوں میں بہتری کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری اور استحکام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور خوشحال بلوچستان منصوبے کی حمایت کر تے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کی کا میابی کیلئے صوبائی حکومت مکمل تعاون اور درکار وسائل فراہم کریگی۔
بلوچستان کے حالات کئی دہائیوں سے مخدوش چلے آ رہے ہیں۔ جمہوری حکومتوں کی طرف سے حالات پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے سامنے آئے ان میں پی پی پی دور میں آغاز حقوق بلوچستان منصوبہ اہم تھا۔ بلوچستان میں بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فوج جہاں ہتھیار بند علیحدگی پسندوں اور دہشتگردوں کیخلاف برسر پیکار ہے وہیں تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبوں پر بھی عمل پیرا ہے۔ جنرل کیانی آرمی چیف تھے تو بلوچستان میں کیڈٹ کالج اور اکیڈمیاں قائم کی گئیں۔ جنرل راحیل شریف نے ایسے منصوبوں کو آگے بڑھایا اور فوج میں بھرتی کیلئے مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اب جنرل باجوہ کی سربراہی میں بلوچستان خوشحال پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ایسے پروگراموں سے یقیناً بلوچستان کی ترقی میں پیشرفت ہو گی اور شہریوں کی محرومیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ ہیں۔ امید کی جانی چاہئے کہ وہ بلوچستان خوشحال پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024