مقبوضہ کشمیر میں مزید3کشمیری شہید

ایڈیٹر  |  اداریہ
مقبوضہ کشمیر میں مزید3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں15 گھنٹے طویل جھڑپ‘ 2 بھارتی فوجی ہلاک2مجاہد اور ایک شہری شہید- نمازجنازہ اور احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت‘بھارتی فورسز پر پتھراﺅ، 2 فوجی زخمی۔
2015ءکے آغاز سے کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں مزید شدت آرہی ہے اور بھارت میں انتہا پسند ہندو حکومت کے قیام کے بعد کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ بڑی تعداد میں کشمیریوں کی شہادتوں کیخلاف پوری دنیا میں کشمیریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ چنانچہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان بھی تمام مصلحتوں اور بھارت کے ساتھ نام نہاد دوستی کے سراب سے باہر نکل کر کھل کر اندرون اور بیرون ملک کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرے بلکہ عالمی برادری پر زور دے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔ اسکے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی قابل قبول حل ممکن نہیں۔