ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہوگئی۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دو ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد اور رﺅف صدیقی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جبکہ دو ارکان کو مشیر اور ایک کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے پھر سے سندھ حکومت میں شامل ہونے کے بعد عوام الناس میں یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ وہ کراچی آپریشن میں اپنے خلاف کارروائی کو رکوانے کیلئے حکومت میں شامل ہوئی ہے ۔کراچی آپریشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ اگر ایم کیو ایم صرف کراچی آپریشن رکوانے کیلئے حکومت میں شامل ہوئی ہے تو اس کا یہ فیصلہ مفاداتی سیاست کے زمرے میں ہی آئیگا۔ قومی سلامتی کا تو یہی تقاضہ ہے کہ کراچی آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھ کر منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہوئی ہے تو اب جن کاموں پر وہ تنقید کرتے تھے انہیںدرست کریں ۔تھر کے عوام کو زندگی گزارنے کیلئے خوراک اور پانی دیں، کراچی کے عوام کو تحفظ فراہم کریں اور امن قائم کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ کراچی میں روشنیاں دوبارہ لوٹ سکیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024