نئے امریکی وزیر خارجہ سے توقعات

23 دسمبر 2012 0
Print Email to friend
نئے امریکی وزیر خارجہ سے توقعات


اوباما نے جان کیری کو وزیر خارجہ نامزد کر دیا، ہلیری نے اس سلسلے میں معذرت کرلی تھی۔ ماہرین کے نزدیک جان کیری کا تقرر پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہو گا کیونکہ وہ پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی امریکی کبھی اپنے مفادات سے ہٹ کر نہیں سوچتا۔ وہ سب سے پہلے اپنے ملک کا مفاد سامنے رکھتا ہے۔ سینیٹر کیری امریکی کانگریس میں کیری لوگر بل کے چیمپئنز میں سے ہیں‘ انہوں نے سینٹر کے لحاظ سے تو پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھا لیکن دیکھنے کو باقی ہے کہ انکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کی تقرری کے بعد کیا پاکستان سے انکی ہمدردی قائم رہتی ہے یا نہیں؟ پاکستان امریکی پالیسی سازوں کی مجبوری بھی ہے کیونکہ پاکستان کو رام کرکے ہی افغانستان میں کام کیا جا سکتا ہے۔ امید رکھنی چاہئے کہ وہ پاکستان کے بارے میں حقائق سے قریب تر رہ کر اپنی پالیسی کو نئی راہ دکھائیں تاکہ اس خطے میں امن کی راہیں کشادہ ہوں اور تناﺅ میں کمی آئے کیونکہ پاکستان پہلے ہی افغان جنگ میں شامل نہ ہونے کے باوجود اپنا بہت سا اثاثہ گنوا چکا ہے۔



دیگر خبریں

سندھ انتظامیہ کی غفلت 34 جانیں لے گئی

سندھ انتظامیہ کی غفلت 34 جانیں لے گئی

02 اگست 2014

عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے کی پابندی پر عملدرآمد نہیں کرایا جا سکا ہاکس بے اور سی ویو کلفٹن پر سمندر میں نہاتے ہوئے 34 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ہزاروں افراد ...