500 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے، بلوچوں نے بھارتی غلاموں کی سازش مسترد کردی : وزیراعلیٰ بلوچستان، دشمن کے ہاتھ کھیلنے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، کمانڈر سدرن کمان
مختلف کالعدم بلوچ تنظیموں کے 16 بڑے کمانڈروں سمیت 500 فراریوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہتھیار ڈال کر ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ علیحدگی پسند عناصر کی منفی پراپیگنڈا مہم اپنا اثر کھو رہی ہے۔ بلوچ ایک پر امن قوم ہے جو قیام پاکستان کے بعد سرداروں کی بے حسی اور حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہونے کے باوجود جذبہ حب الوطنی سے سرشار رہی ہے۔ وفاق کے بعض غلط فیصلوں اور بھارتی ایجنٹوں کے ورغلانے کے باعث علیحدگی پسندوں نے یہاں شورش پیدا کرنے کی کوشش کی جس سے چند فیصد نوجوان گمراہ ہوئے مگر اب سکیورٹی فورسز اور حکومت بلوچستان کی باہمی کوششوں سے گمراہ نوجوانوں کی اکثریت کی آنکھیں کھل گئی ہیں اور وہ دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں اس لئے اب حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان نوجوانوں کے تالیف قلوب کے ہر ممکن اقدامات کرے ‘انہیں اور انکے علاقوں کو درپیش مسائل کا ادراک کرے اور صوبے سے بے روزگاری، پسماندگی کے خاتمہ کے ساتھ مواصلات صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بھی انقلابی اقدامات کرے تا کہ عوام تک اسکے ثمرات پہنچیں اور ملک دشمنوں کے منفی پراپیگنڈے کا توڑ ہو سکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024