بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی، عدالت نے گجرات میں 37 مسلمانوں کو زندہ جلانے والے ہندئوں کو بری کردیا۔
بھارتی فورسز جس طرح آئے روز کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بلا کسی اشتعال کے گولہ باری اور فائرنگ کر کے بے گناہ پاکستانی شہریوں کو زخمی اور شہید کر رہی ہے۔ اس پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارت کا یہ جارحانہ مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے اس وقت پاکستان کی طرف سے جو عالمی مہم چل رہی ہے اب اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ سرحدی شرانگیزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے جان و مال کے اتلاف پہ عالمی ضمیر کو بیدار کیا جاسکے جو بھارتی پراپیگنڈے کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر وہ توجہ نہیں دے رہے جس کا حالات تقاضہ کر رہے ہیں۔ خود بھارت میں حکومت اور عدلیہ بھی مسلمانوں کے قاتلوں کو سزا دینے کے بجائے انکی حوصلہ افزائی کرتی نظر آرہی ہے۔ بھارتی عدالت نے گجرات میں 33 مسلمانوں کو زندہ جلانے والوں کو بری کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہاں کے قانون اور انصاف کی نظروں میں بھی مسلمانوں کی کوئی اہمیت یا حیثیت نہیں۔ حکومت پاکستان انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے یہ مسئلہ بھی پوری قوت سے اٹھا کر بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024