عالمی بنک بھارت کو راتلے ، کشن گنگا منصوبوں پر کام سے روکے : قائمہ کمیٹیوں کی قرار داد
جنگی جنون اور علاقے میں بالادستی کے خبط میں مبتلا بھارت نے روس اور اسرائیل سے تین سو ارب ڈالر کا جنگی سامان خرید لیا جس میں ہزاروں گائیڈڈ میزائل ، ٹینک ، راکٹ لانچر اور دیگر سامان شامل ہے اور مزید سامان کیلئے آرڈر دیئے ہیں۔ بھارت ایک طرف کنٹرول لائن پر آئے روز سرحدی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور دوسری طرف اس نے پاکستان کا پانی روک کر دریائوں پر ڈیم بنا کر اسے ریگستان بنانے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے ۔ بھارت کی معاندانہ کارروائیوں کے پیش نظر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ اور پانی و بجلی کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر عالمی بنک سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجا طور پر مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان بھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ کے حل کیلئے فوری طور پر ثالثی عدالت تشکیل دے۔ عالمی بنک نے پاکستان اور بھارت کو اس ماہ جنوری تک باہمی مذاکرات کے ذریعے پانی کے تنازعات طے کرنے کی مہلت دی تھی مگر بھارت اسکے بجائے پاکستان پر مزید آبی دہشت گردی کے منصوبے بنا رہا ہے اس لئے عالمی بنک کو اب بہرصورت ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024