سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکوں میں ہیپا ٹائٹس سی کی کٹس نایاب ہوگئیں۔ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں قائم کئے گئے بلڈ بنکوں میں ڈونرز کے ٹیسٹوںکیلئے مختلف بیماریوں کی کٹس فراہم کی جاتی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے بلڈ بنکوں سے ہیپا تائٹس سی کی کٹس نایاب ہو گئی ہیں۔
ایک فلاحی ریاست میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کے ذریعے ریاست کی ذمہ داری ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان دونوں شعبوں کو آمریت اور جمہوریت کے دوران بری طرح نظرانداز کیا گیا‘ اسکے سبب جہاں شرح خواندگی مایوس کن ہے وہیں عام آدمی کو صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں جبکہ اشرافیہ دنیا میں جہاں چاہے حکومتی اخراجات پر علاج کرانے میں آزاد ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں چند سال قبل تک ادویات فری اور مریضوں کو کھانا بھی دیا جاتا تھا اب یہ سہولتیں ناپید ہو چکی ہیں۔ حکومت کی اس طرف توجہ ہی نہیں ہے۔ ڈاکٹر اور نرسیں اپنی مراعات کیلئے احتجاج کریں تو حکومتی مشینری پولیس کے لائو لشکر کے ساتھ ایکشن میں آجاتی ہے اب جبکہ ہیپاٹائٹس سی کی کٹس نایاب ہیں تو کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ سرکاری ہسپتالوں میں اصلاح کیلئے وزیراعظم فوری اقدامات کیلئے متعلقہ اداروں اور شخصیات کو احکامات جاری کریں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024