وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 800ایکڑ وسیع قطعہ اراضی پر نالج پارک کے قیام کا ایک عظیم الشان منصوبہ بنایا ہے۔ نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
حکومت پنجاب 31مئی 2016 تک تمام بچوں کو100 فیصد سکولوں میں بھیجنے کا اعلان کرچکی ہے جو اسکی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اب خادم پنجاب نے 800 ایکڑ پر نالج پارک کا عظیم الشان منصوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے اس پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ نالج پارک اس خطے کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا جس میں ملکی و غیر ملکی تعلیمی ادارے اپنے کیمپس بھی قائم کریں گے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی ہوگا جبکہ لیور اینڈ کڈنی سنٹر بھی بنایاجائے گا۔نالج پارک کا منصوبہ تو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر ہے یہ منصوبہ صرف کاغذوں اور اعلانات تک محدود نہیں ہوناچاہئے بلکہ میٹرو بس منصوبے کی طرح خادم پنجاب اس منصوبے کی خود نگرانی کریں تاکہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہوسکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024