پاکستان کی ڈرون کیخلاف اقوام متحدہ جانے کی تیاریاں

ایڈیٹر  |  اداریہ
14 ستمبر 2013 0
Print Email to friend

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ کُل جماعتی کانفرنس کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
پاکستان حکومت ڈرون حملوں کے خلاف پوری تیاری سے اقوام متحدہ سے رجوع کر رہی ہے۔ اس سے پاکستان ڈرون حملوں کیخلاف امریکہ پر اقوام عالم کا پریشر ڈالنے میں کافی حد تک کامیاب ہو جائیگا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون ڈرون حملوں کے بارے پہلے ہی اپنا ردعمل ظاہر کر چکے ہیں جبکہ پوری دنیا اس خاموش موت کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ امریکی عدالتوں میں بھی اس پر کیس چل رہے ہیں، اب پاکستان بھی اگر اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھاتا ہے تو امید ہے کسی حد تک پاکستان حکومت اپنا مو¿قف منوانے میں کامیاب ہو جائیگی۔ امریکہ اگرچہ اپنے ہدف کے بارے پوری معلومات کر کے ہی ڈرون گراتا ہے‘ اسکے باوجود ان حملوں کا نشانہ بننے والے 97 فیصد افراد بے گناہ ہیں جس کے ردعمل میں پاکستان میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ امریکہ اگر یہ معلومات پاکستانی انٹیلی جنس سے شیئر کر کے انکے ذریعے ہدف پر حملہ کروائے تو ایسے مسائل ہی پیدا نہ ہوں۔ پاکستان اب ڈرون کیخلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر چکا ہے امید ہے اس سے ڈرون حملوں پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔



دیگر خبریں

’’اپنا روزگار سکیم‘‘ جنوبی پنجاب کا کوٹہ محض 10 فیصد

’’اپنا روزگار سکیم‘‘ جنوبی پنجاب کا کوٹہ محض 10 فیصد

23 اکتوبر 2014

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ’’اپنا روزگار سکیم‘‘ کی منظوری دے دی۔ جنوبی پنجاب ...