پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کےلئے کرایوں میں فوری طور پر کمی کر دی۔ بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔
پی آئی اے کے کرایوں میں بظاہر کمی کا مقصد مسافروں کو نجی فضائی کمپنیوں کی لوٹ مار سے بچانے، ہڑتال کے دنوں میں مسافروں کے ہونیوالے نقصان کی تلافی اور پی آئی اے آپریشن کو تیزی کے ساتھ پہلے والی سطح پر واپس لانے کی کوشش ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے پی آئی اے کرایوں میں نصف تک کمی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ اس سے یقیناً پی آئی اے کی ساکھ بحال ہو گی۔ ہڑتال کرنیوالے ملازمین کی ہٹ دھرمی اور یونینز کی خودسری سے پی آئی اے شدید خسارے سے دو چارہے۔ حکومت نے جرا¿ت مندی سے ہڑتالیوں کا مقابلہ کیا جس سے وہ اپنے مطالبات منوائے بغیر کام پر واپس آئے۔ انکی قوت بکھر چکی ہے۔ حکومت پی آئی اے کا بیڑہ غرق کرنیوالوں کی قوت مجتمع نہ ہونے دے، اس سے پی آئی اے خسارے سے نکل کر مسلسل عمل سے منافع میں جا سکتی ہے۔ کرایوں میں کمی سے نجی ائیر لائنز کی اجارہ داری اور لوٹ مار بھی ختم ہو جائے گی۔ پی آئی اے کرایوں میں کمی قابل تحسین فیصلہ ہے جبکہ بس ویگنوں والوں نے صرف دس پیسے فی کلو میٹر کمی کی ہے۔ ان میں مزید کمی کی ضرورت ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024