مانانوالہ، ننکانہ روڈ پر دھند کے باعث تیز رفتار کار ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خوفناک آگ لگ گئی اور ٹینکر کے قریب موجود 2 خواتین ٹیچرز سمیت 15 افراد زندہ جل گئے جبکہ 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ہرآنکھ اشکبار ہے۔ ایسے حادثات ڈرائیورز اور ٹریفک انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہی پیش آتے ہیں۔ گیس ٹینکر چلانے والے ڈرائیورز کی خصوصی تربیت کر کے انہیں حادثات سے بچاﺅ کی مشق بھی کرانی چاہئے۔ انہیں لائسنس جاری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آیا وہ کسی مشکل وقت میں حواس تو نہیں کھو بیٹھے گا۔ کیونکہ مائع گیس اور تیل سے بھرے ٹینکر چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ گزشتہ روز دھند کے باعث ہونے والی تھوڑی سی غفلت میں15 افراد کو زندہ جل گئے اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اب لائیٹس کس کی خراب تھیں؟ غفلت کا مظاہرہ کس نے کیا؟ یہ وہ سوالات ہیں جو حادثہ ہونے پر جنم لے رہے ہیں۔ سڑک پر چڑھنے سے قبل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کئے جائیں۔ انکی لائٹس اور ٹائرز کو بھی چیک کیا جائے تاکہ سڑکوں پر پیش آنیوالے ایسے سنگیں واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024