کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اورمیگا سٹی ہے جس کو ویسے تو گوناںگوں مسائل کا سامنا ہے لیکن سب سے سنگین مسئلہ صاف پانی کی فراہمی کا ہے۔ کراچی کو ماضی میں یہ اعزاز حاصل رہا کہ وہ پاکستان کا واحد شہر تھا جہاں فلٹر شدہ پانی دستیاب تھا۔ لیکن اب شہر میں فلٹرپلانٹس تو موجود ہیںلیکن پانی صاف نہیں جو پانی دریائے سندھ سے آتا ہے وہ بھی گندا ہے جوفلٹر پلانٹوں میںصاف ہوکر گھروں تک پہنچتا ہے وہ بھی آلودہ ہے۔ دریائے سندھ کے ساتھ جوشہر ہیں ان کا سیوریج دریا میں گرتا ہے منچھر جھیل کا زہریلا پانی بھی دریا میں جاتا ہے۔ کوٹری کی صنعتوں کا کیمیکل دریا میں شامل ہو رہا ہے ۔ کراچی میں پانی اورسیوریج کی لائنیں باہم ملی ہیں۔ اس لئے سیوریج کا پانی پائپ لائنوں میں داخل ہوجاتاہے پانی میں کلورین اورپھٹکری شامل نہیں ہوتی۔المیہ یہ ہے کہ کراچی والوں کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی حکومت سندھ تو جیسے ان کی دشمن ہے۔ لیکن اب سپریم کورٹ کراچی کے شہریوں کی پشت پر آکھڑی ہوئی اوراس نے کراچی کے مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے ساتھ کراچی کے شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے اور ان کی امیدبندھ گئی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا سندھ میں بہت ڈرامے ہوگئے اب ایکشن لیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کراچی میں پانی کا مسئلہ اہمیت اختیار کرچکا ہے جس کو حل کریں گے کراچی کے شہریوں کیلئے ثاقب نثار کا عزم اہم ہے اورتوقع کی جاتی ہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کی داد رسی میں کامیاب رہے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024