پاکستان، روس اور چین ’’فضائی جنگ کے ماہر‘‘ نامی جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے جو اگست میں بین الاقوامی عسکری کھیلوں کے موقع پر ہونگی ان جنگی مشقوں میں وینزویلا، مصر اور بیلا روس بھی شریک ہونگے۔
پاکستان اور روس کے درمیان کئی دہائیوں کے بعد بہتر تعلقات کا آغاز ہو ا ہے جو خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں روس کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے روس کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے، ہتھیاروں کے پھیلائو کو روکنے اور سیاسی و فوجی مسائل پر معلومات کے تبادلے کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل پاکستان اور روس کے مابین کبھی بھی وسیع البنیاد اور وسیع المیعاد معاہدے نہیں ہوئے۔ اب پاکستان ، روس اور چین کے ساتھ مل کر اگست میں ’’فضائی جنگ کے ماہر‘‘ نامی جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ ان مشقوں کے آغاز سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہو گا اور پاکستان کے روس اور چین کی جانب جھکائو والی حکمت عملی سے بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کو توڑنا بھی آسان ہو گا۔ پاکستان عالمی صف بندی میں ہمیشہ امریکہ کا اتحادی رہا ہے اپنی معیشت اوردفاع کیلئے بھی اتحادیوں پر انحصار کرتا رہا ہے لیکن اسکے باوجود امریکہ کے بھارت کی جانب جھکائو سے پاکستان کو نئے دوستوں کی جانب ہاتھ بڑھانا پڑ گیا ہے۔ عالمی طاقتیں جہاں نئی صف بندی کر رہی ہیں اور نئے ذہنی حقائق نئے رابطوں کو پروان چڑھا رہے ہیں۔اس دور میں ایشیا کی دو بڑی طاقتوں چین اور روس کے ساتھ مل کر پاکستان کا جنگی مشقیں کرنا بہت اہم ہے۔ ان مشقوں سے امریکہ کو ایک پیغام جائیگا کہ اگر اس نے بھارت کو خطے کا چوہدری بنانے کی پالیسی ترک نہ کی تو اس خطے میں کئی بڑی طاقتیں اکٹھی ہو کر بھارتی عزام کو ناکام بنانے کیلئے میدان میں آ جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38