کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس انسپکٹر سمیت 6 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
کراچی 25 چھبیس سال سے تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ کئی مرتبہ اس کی روشنیاں بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس میں ایک دو مرتبہ کامیابی بھی ہوئی لیکن سیاسی مصلحتوں اور ذاتی مفادات کے باعث کراچی کا امن دائمی طور پر بحال نہ ہو سکا۔ موجودہ حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں اور مقامی موثر تنظیموں کے اتفاق رائے سے ایک سال قبل رینجرز کی قیادت اور سندھ حکومت کی نگرانی میں آپریشن کی منظوری دی۔ایک سال سے اپریشن جاری ہے لیکن حالات میں ہنوز بہتری نہیں آسکی۔ اس کا جواب رینجرز اور پولیس کے متعلقہ سربراہوں سے لیا جانا چاہئیے۔ کیا ان کو مزید اختیارات درکار ہیں؟ اگر درکار ہیں تو حکومت قانون سازی کرکے انہیں تفویض کر دے تاکہ کراچی جو ہمارا معاشی ہب ہے کا امن بحال ہو سکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024