پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں حق نواز جھنگوی کا بیٹا کامیاب، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط۔
جھنگ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی نشست کھو بیٹھی۔ حلقہ پی پی 78 کی یہ نشست راشدہ یعقوب شیخ کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے بانی حق نواز جھنگوی کے بیٹے اور اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ امیدوار مسرور نواز جھنگوی نے میدان مار لیا اور سیاسی امیدوار ہاتھ ملتے رہ گئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہے اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھے۔ یوں پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ایک سیٹ بھی کم ہوگئی اور دنیا کی نظروں میں آئی ایک کالعدم تنظیم کا امیدوار جیتنے سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پروگرام پر سوال اٹھنے کا موقع بھی نکل آیا۔ ضمنی الیکشن میں حکومت کی واچ لسٹ پر موجود ایک کالعدم تنظیم جسکا ماضی اور شہرت شروع دن سے ہی متنازعہ ہے اور اسکے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کے دعوے اور مطالبے بھی ہوتے رہے لیکن ان تمام تر حقائق کے باوجود اسکے امیدوار کی کامیابی نے جہاں نظم و نسق کے ساتھ عدالتی اور انتخابی نظام بارے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ وہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار کا شکست سے دو چار ہونا حکمران پارٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کیلئے اس شکست کی روشنی میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ اسی طرح یہ ہماری عدل گستری کے ارباب بست و کشاد کیلئے بھی لمحہ¿ فکریہ ہے کہ جس تنظیم کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا ہے اسکے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی عدالتی اجازت سے ہم پر پہلے ہی انگلی اٹھانے والی عالمی تنظیموں کو کیا پیغام جائیگا۔ اسکے ساتھ یہ صورتحال ایک کالعدم تنظیم کے امیدوار کو جتوانے والے عوام اور پھر اسمبلی میں اسکے ساتھ بیٹھنے والے دوسرے ارکان کیلئے بھی لمحہ¿ فکریہ ہوگی۔ اس تناظر میں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کیمطابق عمل درآمد اب بھی وقت کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38