قوم پر امن اور محفوظ پاکستان چاہتی ہے

ایڈیٹر  |  اداریہ
قوم پر امن اور محفوظ پاکستان چاہتی ہے

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کا مشن ہر قیمت پر مکمل کرینگے۔ ملک بھر سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
پاک فوج جس انداز سے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں پیش کر کے قوم کو محفوظ بنا رہی ہے۔ وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہر ذی شعور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ دہشتگردوں نے جب سوات میں عوام کو ذبحہ کرنا شروع کیا تو انہی سپوتوں نے انکے سامنے اپنے سینے چھلنی کروائے۔قربانیاں دینے کے باوجود انہوں نے جنوبی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کی اور اب شمالی وزیرستان میں امن واپس لانے کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ بیرونی حملہ آور ہو یا اندرونی طور پر ملک کو خبر مستحکم کرنیوالے دہشتگرد پاک فوج نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ان کا مقابلہ کیا۔ قوم نے بھی اپنے پیٹوں پر پتھر رکھ کر انکی ضروریات پوری کیں۔ اور فوج کے ساتھ ہی جانی اور مالی قربانیاں پیش کیں۔ اب قوم ملک میں صرف اور صرف امن کی بحالی چاہتی ہے تاکہ ان کی جان و مال کی حفاظت ہو اور وہ بلا خوف و خطر اپنے گھروں اور شہروں میں رہ سکیں۔ اسی سلسلے میں پاک فوج کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے اور امن و امان کی بحالی کے اقدامات اٹھانے ہیں جس کیلئے پوری قوم عساکر پاکستان کے ساتھ یکجہت ہے۔ 23 مارچ کے بہار امن پروگرام سے لوگوں میں نئی امنگ پیدا ہوئی ہے۔ اس کو برقرار رہنا چاہئیے