پشاور ایئر پورٹ کے قریب شیخ محمدی کے علاقے میں نا معلوم افراد نے سی 130کارگو طیارے پر فائرنگ کر دی، پولیس حکام کے مطابق طیارے نے پشاور ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی، سی130کابل سے پشاور پہنچا تھا۔
دو ماہ قبل پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے کی لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔ اس واقع کے بعد دنیا بھر کی ایئر لائنز نے پشاور ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔حکومت نے اس واقعہ کے بعد پشاور ایئر پورٹ پر سرچ آپریشن کیا تھا لیکن یوں لگتا ہے کہ وہ سرچ آپریشن ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا ہے ،اگر صحیح معنوں میں سرچ آپریشن ہوا ہوتا تو دہشت گرد دوبارہ منظم ہو کر اپنے مذموم عزائم پورے نہ کر پاتے جبکہ ایسے سکیورٹی کولیپس کے باعث حکومتی رٹ میں نظر آنیوالی کمزوریوں سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ایئر پورٹ ہمارے محفوظ نہیں، کیپیٹل چند ہزار افراد کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں فوج دہشت گردوں سے برسر پیکار ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہمارے ملک سے کوئی خیر کی خبر نظر آئی ہو۔پشاور ایئر پورٹ پر اب پھر نا معلوم افراد نے ایک غیرملکی سی 130کارگو طیارے پر فائرنگ کر دی ہے، ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اس صورتحال کو مد نظر رکھ کر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنی چاہئے، اگر ہمارے ایئر پورٹس پر اس طرح طیاروں پر فائرنگ ہوتی رہی تو پھر بیرونِ ملک سے ایئر لائنز یہاں آنا بند ہو جائیں گی ،لہٰذا حکومت امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024