جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین میئرنے نوائے وقت کو انٹرویو کے دوران نے کہا کہ خطے میں پاکستان جرمنی کا بڑا شراکت دار اور فوری نوعیت کے عالمی طور پر درپیش مسائل کے حل میں مرکزی شراکت دار بھی ہے۔ پاکستان اس خطے میں جرمنی کیلئے بہت اہم ساتھی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
راہداری کی تکمیل اور گوادر پورٹ کے فنکشنل ہونے سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے در وا ہونگے۔ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ ہم اسی پر اکتفا کرکے نہ بیٹھ جائیں۔ پاکستان کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے اور قوم کی قسمت بدلنے کا جو بھی موقع میسر ہو اسے استعمال کریں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ دنیا میں جرمنی سمیت جس ملک میں بھی روزگار کے مواقع ملیں انہیں بروئے کار لائیں۔ جرمنی کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ اس پر جرمن سرمایہ کاروں کو آمادہ کیا جائے۔ دہشتگردی اور انرجی بحران بیرونی سرمایہ کاروں کےلئے حوصلہ شکنی کا سبب تھے۔ اب دونوں فیلڈز میں بہتری آ رہی ہے۔ جرمنی پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے تعاون کر رہا ہے اس سے بھی توانائی بحران جلد دور ہو سکتا ہے۔ پاکستان جرمنی اقتصادی تعاون ہماری معیشت کے استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کیلئے نیک خواہشات اور ترقی کے سفر میں تعاون کی یقین دہانی پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مثبت پیش رفت کی عکاس ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024