امید ہے پاکستان ”پنجاب سپیڈ“ کے ذریعے مکمل اقتصادی ترقی حاصل کرلے گا‘ نائب ایڈمنسٹریٹر چینی توانائی کی کمیٹی کا شہباز شریف کو خط۔
ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تیز رفتار تکمیل سے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح سامنے آئی۔ اس سے قبل بھی شہبازشریف کی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کی شہرت ہے۔ چین کے تعاون سے شاہراہوں اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے بھی زیرتکمیل ہیں۔ پنجاب میں راہداری منصوبے پر بھی تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔ ایسے منصوبوں کی تکمیل بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے جو راہداری سمیت نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ بھارت کی ایسی حسرت کبھی پوری نہیں ہوتی دکھائی دیتی۔ بھارت مخالفت کرتا رہے پاکستان اپنا کام کرتا چلا جائے‘ یہی بھارت جیسے سازشیوں کیلئے مسکت جواب ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024