مسلم لیگ”ن“کے لئے گرانقدرخدمات سرانجام دینے پر چودھری نورالحسن تنویر کے لئے ایوارڈ

پاکستان مسلم لیگ ”ن“ متحدہ عرب امارات نے چودھری نور الحسن تنویر صدر پی ایم ایل این گلف ریجن کو ان کی مسلم لیگ ”ن“ کے لئے گرانقدر خدمات کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کااہتمام کیا اور انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف نے کیا، تقریب میں عبدالوحید پال۔ جان قادرجیکب حاکم دین۔ مومن خان درانی، چودھری نعیم۔ سہیل عامر گھمن، ملک شہزاد،ابوبکر،احسان اللہ اور دیگر لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر چودھری نور الحسن تنویر کو پارلیمانی بورڈ کا ممبر بننے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی کارکنوں نے کہا کہ یقیناً چودھری نور الحسن تنویر کی خدمات برائے مسلم لیگ ن بہت زیادہ اور قابل مثال ہیں۔جب سے انہوں نے مسلم لیگ ”ن“ گلف ریجن کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے اس دوران مسلم لیگ ن اوورسیز بہت مضبوط ہوئی ہے جس کا اعتراف پی ایم ایل این کی اعلیٰ قیادت خاص طور پر میاں محمد نواز شریف کو بھی ہے۔اپنے متعدد دوروں کے دوران میاں محمد نوازشریف پی ایم ایل این اوورسیز خاص طور پر پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کی کارگزاری پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں اورکہہ چکے ہیں کہ آمریت کے دور میں مسلم لیگ ن اوورسیز نے بحالی جمہوریت کے لئے خاصا کام کیا ہے۔ اس بات کاکریڈٹ چودھری نور الحسن تنویر کی ذات کو جاتا ہے کہ جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی پارٹی کا نام زندہ رکھا اور اسے مضبوط تربنانے کے لئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاصا کام کیا ہے۔ چودھری نور الحسن تنویر کی مسلم لیگ ”ن“ ریجن کے لئے اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں چودھری محمد الطاف نے پی ایم ایل این یو اے ای کی طرف سے خصوصی اعزازی شیلڈ ایوارڈ پیش کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔