متحدہ عرب امارات اور یورپ سے متفرقات

مکتوب دوبئی ۔۔۔ طاہر منیر طاہر
پاکستان پیپلز پارٹی جدہ سعودی عرب کی سینئر کارکن اور پی پی پی ہیومن رائٹس مڈل ایسٹ کی صدر سحر کامران کو تمغہ’’ ستارہ امتیاز‘‘ ملنے پر ورلڈ رائٹرز فورم دوبئی کے صدر شیخ محمد پرویز، پی پی پی امارات کے راہ نما میاں منیر ہانس پاکستان جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات کے چیف پیٹرن طاہر منیر طاہر اور پی پی پی امارات کے ارکان نے دلی مبارکبا د دی ہے۔
اے آئی آرلسنرز کلب پاکستان کے صدر میر احمد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر میر احمد خان نے بتایا کہ پاکستان اور بیرون ملک بلاول بھٹو زرداری کے بے شمار چاہنے والے موجود ہیںلہٰذا ایسے چاہنے والوں پر مشتمل’’ بلاول لورز کلب‘‘ تشکیل دیا جارہا ہے سعید احمد خان نے بلاول بھٹوزرداری کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری خالد بشیر کے بہنوئی گزشتہ دنوں مانچسٹر انگلینڈ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم چودھری نوید نعیم کی عمر صرف سینتیس37 سال تھی۔ چودھری خالد بشیر کے بہنوئی چودھری نوید نعیم کی اچانک رحلت پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے کارکنوں، پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے عہدیداران اور چودھری خالد بشیر کے جاننے والوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔پاکستان جرنلسٹس فور متحدہ عرب امارات کے وائس پریذیڈنٹ ملک عامر نوید کی ہمشیرہ گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئیں۔( انا للہ و انا الیہ راجعون) ملک عامر نوید سے اظہار تعزیت کیلئے پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے عہدیداران جن میں محمد اشفاق، محمد عبدالقدوس، منظور احمد بھٹی، قیصر خان یوسف زئی، سہیل خاور، طاہر منیر طاہر، شیخ محمد پرویز، خالد گوندل اور سلیمان جاذب شامل تھے ملک عامر نوید کے گھر گئے۔ پی جے ایف کے عہدیداران نے ملک عامر نوید سے اظہار تعزیت کیا مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبر جمیل کی۔
پشتو گلوکارہ کی جان کو خطرہ
پشتوزبان کی معروف گلوکارہ وگمہ جس کی اب تک 4600 سے زائد آڈیو کیسٹ مارکیٹ میں آچکی ہیں اور وہ خیبر پی کے میں گلو کاری کی وجہ سے خاصا نام رکھتی ہیں۔ اپنی جان بچا کر اپنے خاوند اور بچوںکے ہمراہ متحدہ عرب امارات آگئی ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں گلوکارہ وگمہ نے بتایا کہ پشاور میں ان کا ذاتی گھر محلہ سرور کالونی میں واقع ہے اس پر نامعلوم غنڈوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ وہاں رہتے ہوئے ان کے خاوند اور بیٹے کو اغوا کرلیا جنہیں بڑی مشکل سے بازیاب کروا کر اپنی جان بچاتے ہوئے وہ ملک چھوڑ کر امارات آگئی ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران گلوکارہ وگمہ اور ان کے خاوند لیاقت نے روتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم غنڈوں نے ان کا گھر لوٹ لیا ہے۔ 250تولے سے زائد کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ہے ان کے گھر آج بھی کلاشنکوف بردار غنڈوں کا راج ہے اور لیکن باوجود شکایت کے مقامی پولیس کچھ نہیں کر رہی۔ وگمہ اور لیاقت نے بتایا کہ ان کی ستر سالہ بوڑھی ماں جب شکایت لے کر تھانہ فقیر آباد گئیں تو بھی ان کی نہ سنی گئی۔ انہوں نے کہ اپنا گھر چھوڑنے کی وجہ سے ان کے بچوںکی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے جو بہت بڑا نقصان ہے۔ گلوکارہ وگمہ نے خیبر پختونخواہ کے لیڈران اسفند یارولی، وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی، غلام احمد بلور۔ بشیر احمد بلور اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا گھر غنڈوں سے واگزار کرایاجائے ان کا لوٹا ہوا سامان واپس دلایا جائے اور انہیں جان کا تحفظ دیاجائے تاکہ وہ اپنے گھر جا کر رہ سکیں گلوکارہ وگمہ نے کہا کہ ان کا فن عوام کا اثاثہ ہے اور انہوں نے اپنے فن کے ذریعے دنیا کے کئی ملکوں میں متعارف کرایا ہے جبکہ آج ملک کی معروف گلوکارہ زندگی اور جان کی بھیک مانگ رہی ہے۔