شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 10 ویں سالانہ برسی 27 دسمبر 2017ءکو عین اس دن منائی گئی جس دن وہ 27 دسمبر 2007ءکو شہید کی گئیں تھیں۔ دوبئی کے ایک پوش ہوٹل میں اس تقریب کا اہتمام پی پی پی گلف ریجن کے سابق صدر میاں منیر ہانس اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا۔حافظ طارق، ملک خادم شاہیت، ملک محمد اسلم، فاروق چیچی، بشیر بہادر، ذوالفقار مغل، عرفان گوندل، شہزادہ توصیف چیمہ ، رانا عارف، شہزاد چودھری، میاں عابد علی، شفیق صدیقی، احسان گوگا، حاجی محمد یونس، نذیر بھٹی ایڈووکیٹ ، رانا جاوید فیصل گجر، رانا عارف، رضوان عبداللہ، چودھری اظہر، راجہ اکرام الحق، تھامس جان، آصف چودھری، شہزاد احمد خان، عطاءالرحمٰن اولکھ منصور چودھری، رانا سعید منج، سیٹھ احسان، عبدالمالک ، اکرم شہزاد، صالحہشہاب، مسز راجہ اکرام الحق ، ثنا ملک، شمائلہ پرویز اور انعم درانی کے علاوہ ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ دسویں برسی کی اس تقریب کے موقع پر سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب بھی کیا اور کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں استحکام پاکستان اور بحالی و فروغ جمہوریت کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے قائدین پر بھی انہوں نے شدید تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ آنے والا دور پھر پیپلزپارٹی کا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پھرجیتے گی اور پاکستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔ میاں منیر ہانس اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی پارٹی ہے تو پیپلزپارٹی ہے جسے پاکستان سب سے زیادہ عوام کا اعتماد حاصل ہے لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کے دیوانے ہیں اور انتخابات میں اسے ہی کامیاب کریں گے۔ تقریب میں میاں منیر ہانس اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی پارٹی ہے تو پیپلزپارٹی ہے جسے پاکستان کے سب سے زیادہ عوام کا اعتماد حاصل ہے لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کے دیوانے ہیں اور انتخابات میں اسے ہی کامیاب کریں گے۔ تقریب میں میاں منیر ہانس کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ پی پی پی یہ ایونٹ انتظامات کے لحاظ سے منظم تھا جس پر میاں منیر ہانس نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024