دوبئی میں66ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کی تقریب

دوبئی میں66ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کی تقریب

پاکستان تحریک انصاف ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن ہے۔ یہ جماعت نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی یکساں مقبول ہے۔ اس کی مقبولیت کاگراف دن بدن بڑھ رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کے ذریعے ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔تحریک انصاف صحیح معنوں میں پاکستان میں ہر سطح پر انقلاب لانے کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے پی ٹی آئی کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے رہنما¶ں چودھری امجد اقبال امجد، ملک یاسر امتیاز اعوان، میاں ادریس انجم، رئیس میر اور سابق کرکٹر مدثر نذر نے دوبئی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک پروگرام میں کیا۔ پاکستان کے 66ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں پی ٹی آئی یو اے ای کے رہنما¶ں طارق بٹ، آصف بنگش، عاطف، شکیل، رئیس میر، عدیل علوی، حافظ جواد، کرامت سیارہ، ڈاکٹر منصور، صدف عابد، ندیم، زبیر کلیم، شاہد وڑائچ، قیوم شاہ اور رئیس قریشی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر 14 اگست کے حوالے سے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سابق کرکٹر مدثر نذر تقریب ہذا کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر امجد اقبال امجد، ملک یاسر امتیاز اعوان، رئیس میر اور میاں اویس انجم نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت شدید بحرانوں کی زد میں ہے۔ کرپشن، مہنگائی، اقربا پروری، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ نے پاکستان کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل سے ہی دوچار کیا ہے اور ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں جس سے غریب آدمی کا زندہ رہنا بھی محال ہو گیا ہے۔ قائدین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انقلابی تبدیلی لانے کا عزم لے کر میدان میں آئی ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں انقلابی تبدیلی نوجوانوں کی وجہ سے آئی ہے اب پاکستان میں بھی تبدیلی نوجوان ہی لائیں گے اور پرانے سیاست دانوں کے بُت پاش پاش کر دیں گے۔ پی ٹی آئی کے قائدین نے کہا کہ یو اے ای میں پی ٹی آئی بہت مقبولیت اختیار کر چکی ہے اور اس کے ممبران میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔