چنیوٹ: سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
چنیوٹ+ لاہور (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر) فیصل آباد روڈ پر ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے مسافروں کو چنیوٹ لیکر آنے والی ویگن نمبر3157 میں اقبال رائس ملز کے قریب ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں تین افراد کاکا ولد اللہ رکھا اور دو نامعلوم افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد افضل، محمد قیصر، ریاض حسین، بلال، محمد نذیر، منور، عاقب، ثناءاللہ اور دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ چار زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ ڈی پی او عبدالقادر قمراور ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد احمد جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئے۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے چنےوٹ کے قرےب وےن کو آگ لگنے سے قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے انتظامےہ سے حادثہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ہسپتال کی انتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ زخمےوں کو علاج معالجے کی سہولےات مفت فراہم کی جائےں۔
ویگن/ سلنڈر دھماکہ