پھانسیوں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری
سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی حبدار حسین شاہ کو پھانسی دی گئی ۔ مجرم نے 2000 میں دشمنی پر دو بھائیوں کو قتل کیا تھا۔ حبدار حسین شاہ کی پھانسی 25 مارچ کو ،مدعیوں کی درخواست پر روک دی گئی تھی تاہم فریقین میں صلح نہ ہوپانے پر۔اسے آج پھانسی دے دی گئی۔اٹک جیل میں 3 سال کی بچی کو تاوان کے لئے اغوا کرنے والے اکرام الحق کو پھانسی دے دی گئی ۔ مجرم نے 2003 میں یہ جرم کیا تھا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد امین کو پھانسی دی گئی۔ جبکہ ڈسڑکٹ جیل سرگودھا میں مجرم ریاض کو پیر کی رات تقریباً دس بجے ہی پھانسی دے دی گئی۔۔ مجرم نے 2002 میں ڈکیتی کے دوران 2 افراد کو قتل کیا تھا