ٹریفک حادثات‘ ٹرین کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ برکت ٹا¶ن شاہدرہ کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ایک راہگیر ہلاک ہو گیا۔ لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں ڈرائیور خالد اعظم ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ نالہ سیم کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں خاتون سعدیہ بی بی ہلاک‘ اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔ رکشہ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔