بہترین کارکردگی پر 16 ڈی ایس پیز 41 ایس ایچ اوز، 3 انسپکٹرز سمیت 144 پولیس اہلکاروں کو انعام دیئے گئے
لاہور (نامہ نگار) کپیٹل سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 16 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوزاور 03 انسپکٹرز سمیت 144 افسران و اہلکاروںکو نقد انعام و تعریفی اسناد دے دیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔انعام حاصل کرنیوالے ڈی ایس پیزمیں کامران زمان، سلیم اللہ، عبدالغفور، ارشد حیات، وسیم ڈار، شمس الحق دورانی، اعجاز احمد، فیصل یوسف، اسد اسحاق، قیصر مشتاق، اظہر عباس، ناصر محمود، رانا اشفاق، غلام عباس،محمد منشاء شامل ہیں۔