لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ‘ 15 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری ہلاک‘ خاتون ساتھی زخمی
لاہور‘ ملتان‘ فیروز والا (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) لاہور اور ملتان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا‘ متعدد گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔سندر کے علاقہ ملتان روڈ پر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مبینہ پولیس مقابلے میں 15 لاکھ روپے سر کی قیمت والا اشتہاری ہلاک اور اس کی خاتون ساتھی زخمی ہوگئی ہے جبکہ ان کا بچہ محفوط رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں 15 لاکھ سر کی قیمت والا سنگین مقدمات میں مطلوب نادر عرف لکھابک لاہور میں سندر کے علاقہ ملتان روڈ پ بھٹہ کالونی کے قریب کار نمبرایل ای ۔5505/13 پر ایک خاتون اور بچے کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس کا پیچھا کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ جس پر نادر عرف لکھا بک نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے نادر عرف لکھا بک ہلاک اور کار سوار خاتون زخمی ہوگئی جبکہ بچہ محفوط رہا ہے۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نادر عرف لکھا بک کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ مظفرگڑھ پولیس حکام کے مطابق دہشت کی علامت ملزم لکھا بک کو مظفرگڑھ پولیس کی سپیشل ٹیم نے حساس اداروں کے تعاون سے لاہور میں تلاش کیا۔ ملزم نادر عرف لکھا بک قتل‘ اغوا‘ ڈکیتی و دیگر سنگین مقدمات اور درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دریں اثناء ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن کے علاقے میںجمیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ روپے مالیت‘ سبز ہ زار کے علا قہ میں ناصرکے گھر سے 5 لا کھ روپے مالیت ، غا لب ما رکیٹ کے علا قہ میںمحمو د کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت ،ما نگا منڈ ی کے علا قہ میں اشتیا ق کے گھر سے 3لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،نصیر آباد میں ڈاکٹر نسرین اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت،ہئیرکے علا قہ میںمحی الد ین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، رائے ونڈ میں افتخار سے 90ہزارروپے اور موٹرسائیکل،با غبانپو رہ میں نصیر سے 65ہزارروپے ،فیکٹری ایریا میں الیاس کی دکان سے 35ہزار،لٹن روڈ میں اشفاق کی دکان سے 35ہزاراور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے اسلا م پو رہ میںسے نعما ن،ملت پارک میں حسن،مصری شاہ میں عبدالرؤف،نو اں کو ٹ میںسے سا جد کی کاریں جبکہ لٹن روڈ میںسے اعجا ز،گجر پو رہ میںسے غلا م ، نواب ٹائون میں اویس،چوہنگ میں سرفراز،مسلم ٹائون میں حمزہ،گجر پو رہ میں خالد،لٹن روڈ میں سعید،فیکٹری ایریا میں طاہر،جنوبی چھائونی میں ظہور،لیاقت آباد میں شاہد،گارڈن ٹائون میں عرفان،شفیق آباد میںسے بلال، اچھرہ میںسے فر خ کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ قبل ازیں دو مسلح ڈاکوئوں نے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں شہری سے موٹر سائیکل چھینی تو اطلاع پر پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ سیداں والا بائی پاس کے قریب ملزموں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو عبدالحمید ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھ فرار ہو گیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو عبدالحمید کی لاش قبضہ میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا کر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو عبدالحمید کے ورثاء حاجی سعید احمد‘ سکینہ بی بی‘ محمد آصف و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائدکیا کہ پولیس نے عبدالحمید کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے سٹاف نے 27 مئی کو عبدالحمید کو گرفتار کیا اور اگلے روز فون پر عبدالحمید سے بات بھی کروائی مگر گزشتہ روز پولیس نے اسے فائرنگ کر کے مار دیا ہے۔ عبدالحمید نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شرقپور روڈ پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر سابق ناظم چودھری زبیر احمد سمیت متعدد گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکو فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے ڈھامکے‘ نصیر آباد اور ترٹیرے والی میں متعدد گھروں میں داخل ہو کر لوٹ مار کی فرار ہو گئے۔ مریدکے میں ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔