ہائیکورٹ: لاہور ائر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست، وفاق سے جواب طلب

  ہائیکورٹ: لاہور ائر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست، وفاق سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور یائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔لاہور پریس کلب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے آئین کے آرٹیکل 19 اور پیمرا قوانین کے تحت عوام کو معلومات کی فراہمی سے روکنا ممکن نہیں۔